پیکا ایکٹ نافذ کرکے عوام کی آواز کو دبانے کی کوشش ظلم کی آخری حد ہے ،عامر محمود
سرگودھا(سٹاف رپورٹر) سابق ٹکٹ ہولڈر جماعت اسلامی عامر محمود چیمہ نے کہا ہے کہ پیکا ایکٹ نافذ کرکے عوام کی آواز کو دبانے کی کوشش ظلم کی آخری حد ہے اور یہ قانون قدرت ہے۔۔۔
کہ ظلم جب حد سے بڑھتا ہے تو مٹ جاتا ہے ،پیکا ایکٹ سے ان کا آزادی اظہار رائے کے حوالے سے جھوٹا بیانیہ پٹ گیا جھوٹ پر قائم حکومت کی الٹی گنتی شروع ہوچکی ہے اب انشاء اﷲ آنیوالا وقت جماعت اسلامی کا ہے جمہوریت کی علمبردار پیپلز پارٹی اقتدار کی خاطر بھٹو کے افکار کو روندنے میں بھی 47فارم والوں کا مکمل ساتھ دے رہی ہے اب ان کا بھٹو بھی دفن ہونے کے قریب ہے ۔جماعت اسلامی اپنی اصولی سیاست اور عوامی خدمت کی بنیاد پر ملک کی منفرد اور بڑ ی سیاسی جماعت ہے ۔