پنجاب کلچر ڈے کی تقریبات 14 سے 17 اپریک تک ہو نگی

سرگودھا(سٹاف رپورٹر) ضلعی انتظامیہ سرگودہا کے زیر اہتمام پنجاب کلچر ڈے کی تین روزہ رنگا رنگ تقریبات 14 سے 17 اپریل تک جاری رہیں گئیں۔
کلچرل ڈے کی مرکزی تقریب 14 اپریل صبح 10 بجے آرٹس کونسل کمپلیکس پر منعقد ہوگی، جس میں کلچرل پرفارمنس, پنجابی مشاعرہ اور پیٹنگ مقابلے شامل ہیں۔ نیزہ بازی کے مقابلے 17 مارچ تک میلہ منڈی گراؤنڈ پر جاری رہیں گے ۔ جامعہ سرگودہا کے زیر اہتمام کلچرل سیمینار کا انعقاد کیا جائے گا۔ پھولوں کی نمائش اور دیسی فوڈ کے سٹالز کمپنی باغ پر لگائے جائیں گے ، اسی طرح سرکس بھی کمپنی باغ پر لگائی جائے گی۔ تقریبات میں سنئیر ڈویژنل عہدیداران پنجاب کے روایتی لباس میں شرکت کریں گے ۔ ڈپٹی کمشنر کیپٹن ریٹائرڈ محمد وسیم نے کہا ہے کہ ثقافت کسی بھی قوم کے لیے کلیدی حیثیت رکھتی ہے ۔ انہوں نے شہریوں سے ان تمام تقریبات میں بھرپور شرکت کرنے کی اپیل کی ہے ۔