ڈپٹی کمشنر کی زیر صدارت گندم خریداری کے حوالہ سے اجلاس

جوہرآباد(نمائندہ دُنیا )ڈپٹی کمشنر فروہ عامر کی زیر صدارت گندم خریداری کے حوالہ سے اجلاس کا انعقاد کیا گیا۔۔۔
اجلاس میں کسانوں، آڑھتیوں، فلور ملز مالکان، محکمہ خوراک، زراعت اور دیگر متعلقہ اداروں کے افسران نے شرکت کی ۔اجلاس میں گندم کی خریداری بذریعہ پرائیویٹ سیکٹر موثر بنانے ، کاشتکاروں کو بروقت اور یقینی ادائیگی سمیت قیمتوں میں استحکام کے لیے متبادل نظام پر غور کیا گیا۔اجلاس میں کہا گیاکہ حکومت پنجاب نجی شعبے کو گندم خریداری کے عمل میں شامل کرنے کے لیے مکمل تعاون فراہم کرے گی۔ شرکا کو گندم خریداری کے نئے طریقہ کار اور اس سے وابستہ فوائد پر بریفنگ دی گئی۔اجلاس کو آگاہ کیا گیا کہ اس پالیسی کا بنیادی مقصد گندم کے کاشتکاروں کو معاشی طور پر مستحکم کرنے اور زراعت کے شعبے کو جدید خطوط پر استوار کرناہے ۔یہ اقدام پنجاب میں گندم کے نظامِ خرید و فروخت میں انقلابی تبدیلی کا پیش خیمہ ثابت ہو سکتا ہے جس سے ملکی سطح پر غذائی تحفظ اور زرعی معیشت کو تقویت ملنے کی توقع ہے ۔