کندیاں موڑ تاچشمہ بیراج روڈ پر تعمیراتی کام مکمل ناہوسکا

کندیاں موڑ تاچشمہ بیراج روڈ  پر تعمیراتی کام مکمل ناہوسکا

کندیاں(نمائندہ دنیا)کندیاں موڑ تاچشمہ بیراج روڈ پر تعمیراتی کام مکمل ناہوسکا روڈ کیساتھ موجود دکاندار اور راہگیر سخت ذہنی اذیت کا شکار۔۔۔

 تفصیلات کے مطابق کندیاں تا چشمہ بیراج پر پیچ ورک اور ریسرفسنگ کے لیے ورک آڈر جاری کیے گئے المعصوم ہوٹل کچہ پکہ موڑ پر روڈ پر کام شروع کیاگیالیکن کافی عرصہ گزرنے کے باوجود روڈ کا کام مکمل ناہوسکا روڈ سے اٹھنے والی دھول مٹی نے روڈ کیساتھ موجود دکانداروں اور روڈ سے گزرنے والے راہگیر ذہنی اذیت کاشکار ہیں شہریوں نے ایکسین ہائی وے سے روڈ کاکام جلد مکمل کرانے کا مطالبہ کیا ہے۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں