ون ویلنگ کرنے والے 5منچلے گرفتار کر لئے گئے

ون ویلنگ کرنے والے 5منچلے گرفتار کر لئے گئے

سرگودھا(سٹاف رپورٹر) ون ویلنگ کرتے ہوئے اپنی اور دوسروں کی زندگیوں کو خطرے میں ڈالنے والے منچلے گرفتار کر لئے گئے بتایا جاتا ہے کہ۔۔۔

تھانہ سیٹلائٹ ٹاؤن پولیس کی کاروائی، ون ویلنگ اور تیز رفتاری سے ڈرائیونگ کرنے والے 4 ملزمان گرفتار لئے ، جن میں مزمل، شہروز، شہزاد ندیم اور داود شامل ہیں پولیس نے ون ویلنگ میں استعمال ہونے والے موٹر سائیکل بھی اپنے قبضہ میں لے لیے ہیں،ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا اس موقع پر ڈی پی او محمد صہیب اشرف کا کہنا تھا کہ ملزمان کے خلاف قانونی کارروائی کا آغاز کر دیا گیا ہے جن کو قانون کے کٹہرے میں لاکر قرارواقعی سزادلوائی جائے گی،والدین سے گزارش ہے کہ اپنے بچوں کی سرگرمیوں پر کڑی نظر رکھیں تاکہ کسی بھی پریشانی سے بچا جا سکے ۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں