اندرون شہر اردوبازار اور ملحقہ مارکیٹوں میں تجاوزات مسمار

سرگودھا(سٹاف رپورٹر)اندرون شہر اردوبازار اور ملحقہ مارکیٹوں میں رات گئے خصوصی آپریشن کر کے پختہ تجاوزات مسمار کر دیں۔۔۔
اور تجاوز کیا گیا بھاری سامان بھی قبضہ میں لے لیا اس موقع پر سینئر انکروچمنٹ آفیسر نے تاجررہنماؤں اور دکانداروں کو جمع کر کے تجاوزات کے ا ز خود خاتمہ اور مستقل بنیادوں پر اس روش کی روک تھام بابت انتظامیہ کے آئندہ پلان سے آگاہ کرتے ہوئے واضح کیا کہ شہر کو تجاوزات کے پاک کرنے کیلئے کوئی دقیقہ فرواگزاشت نہیں رکھا جائے گا ،بار بار قانون شکنی کرنیوالوں کی املاک مستقل سیل کرنے کے ساتھ ساتھ ان کے خلاف سخت قانونی کاروائی عمل میں لائی جائے گی ۔