ڈپٹی کمشنر کی زیر صدارت پوسٹ کمپین انسداد پولیو مہم ،ای پی آئی ایکسیلیریشن کمیٹی کا مشترکہ اجلاس

ڈپٹی کمشنر کی زیر صدارت پوسٹ  کمپین انسداد پولیو مہم ،ای پی آئی  ایکسیلیریشن کمیٹی کا مشترکہ اجلاس

سرگودھا(سٹاف رپورٹر)ڈپٹی کمشنر سرگودہا کیپٹن (ر) محمد وسیم کی زیر صدارت پوسٹ کمپین قومی انسداد پولیو مہم اور ضلعی ای پی آئی ایکسیلیریشن کمیٹی کا مشترکہ اجلاس منعقد ہوا۔

 اجلاس میں ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل محمد ابوبکر، سی ای او ہیلتھ ڈاکٹر سارہ صفدر، محکمہ صحت، ڈبلیو ایچ او اور دیگر متعلقہ اداروں کے افسران نے شرکت کی۔ اجلاس کو بریفنگ میں بتایا گیا کہ مئی کی پولیو مہم کے بعد ضلع کی چار یونین کونسلز میں سروے کیا گیا، جس کے نتائج تسلی بخش رہے ڈپٹی کمشنر نے پولیو ٹیموں کی کارکردگی کو سراہتے ہوئے ہدایت دی کہ رہ جانے والے بچوں کی فالو اپ ٹیموں کے ذریعے فوری تکمیل یقینی بنائی جائے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں