وزیراعظم اور وزیراعلیٰ سٹیزن پورٹل کی بھیجی گئیں 2 ہزار شکایات نظرانداز

سرگودھا(سٹاف رپورٹر)سپیشل مانیٹرنگ سیل نے بلدیاتی اداروں سمیت متعدد سرکاری محکموں میں وزیر اعظم اور وزیر اعلیٰ سٹیزن پورٹل کے ذریعے بھجوائی جانے والی عوامی شکایات پر عملدرآمد کی صورتحال بہتر بنانے کی ضرورت پر زور دیتے ہوئے ضلعی سربراہان سے رپورٹ طلب کر لی۔۔۔
پورٹل سروس کے تحت بلدیاتی اداروں، محکمہ پولیس، انتظامیہ سمیت دیگر محکموں سے متعلقہ شکایات پر عملدرآمد کے حوالے سے گزشتہ دو ماہ کے دوران یہ تیسری یاد دہانی ہے ،قبل ازیں بھی نشاندہی کی جا چکی ہے کہ سرگودھا ریجن میں لگ بھگ دو ہزار سے زائد درخواستوں پر متعلقہ افسران نے عام روٹین کا حصہ سمجھتے ہوئے نظرانداز کررکھا ہے ذرائع کے مطابق مقررہ ٹائم پیریڈ میں شکایات کا ازالہ نہ ہونے پر حکام بالا نے تشویش کا اظہار کرتے ہوئے صوبائی سطح پر قائم سپیشل مانیٹرنگ سیل کو فوری عملدرآمد کرووانے کی ہدایت کی ہے جس پر متعلقہ محکموں کے سربراہان سے زیر التواء درخواستوں کی تفصیلات طلب کر لی گئیں۔