جوہرآباد میں پو لیس مقابلہ خطرناک ڈاکو زخمی حالت گرفتار

 جوہرآباد میں پو لیس مقابلہ  خطرناک ڈاکو زخمی حالت گرفتار

جوہرآباد(نمائندہ دُنیا)ضلع خوشاب میں پولیس کے نئے کرائمز کنٹرول ڈیپارٹمنٹ کی تشکیل کے بعدپولیس مقابلہ میں ایک خطرناک ڈاکو زخمی حالت میں پولیس کی گرفت میں آ گیا۔۔۔

 پولیس کو اطلاع ملی تھی کہ سندرال کے قریب تین ڈاکو واردات کی نیت سے چھپے ہوئے ہیں جس پر سی سی ڈی کا سب انسپکٹر اپنی ٹیم کے ہمراہ وہاں پہنچ گیا ، ڈاکووں نے پولیس کو دیکھتے ہی فائرنگ شروع کر دی ، جس پر پولیس کو بھی جوابی کاروائی کرنا پڑی ، کراس فائرنگ میں ایک ڈاکو گلباز عرف گلی ساکن موضع ناڑی اپنے ہی ساتھیوں کی گولیوں کی زد میں آ کر زخمی ہو گیا جبکہ اس کے دو ساتھی رات کی تاریکی کا فائدہ اٹھاتے ہوئے فرار ہو گئے۔ پولیس نے گلباز گلی کو زخمی حالت میں گرفتار کر لیا ، پولیس ذرائع کے مطابق گلباز گلی ڈکیتی کے تین سنگین مقدمات میں مطلوب تھا اور اس کی گرفتاری پولیس کیلئے چیلنج بنی ہو ئی تھی،گرفتار کئے ڈاکو کو پولیس حراست میں علاج کیلئے ہسپتال منتقل کر کے اسکے ساتھیوں کی گرفتاری کیلئے آپریشن شروع کر دیا گیا ہے ، واضح رہے کہ سی سی ڈی کی تشکیل کے بعد ضلع خوشاب میں یہ چوتھا بڑا پولیس مقابلہ ہے ۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں