مصنوعی مہنگائی پر قابو پانے کیلئے پرائس چیکنگ کا نظام مفلوج

سرگودھا(سٹاف رپورٹر)کامرس اینڈ انویسٹمنٹ اینڈ انڈسٹری ڈیپارٹمنٹ پنجاب نے سرگودھا سمیت ریجن بھر میں مصنوعی مہنگائی پر قابو پانے کیلئے سپاٹ پرائس چیکنگ کے نظام پر عملدرآمد کی صورتحال پر عدم اطمینان کا اظہار کیا ہے۔۔۔
ذرائع کے مطابق ضلعی انتظامیہ اورصوبائی حکام کو حساس ادارے کی جانب سے نشاندہی ہوئی ہے کہ سپاٹ پرائس چیکنگ کا نظام مفلوج ہوتا جا رہا ہے ،اکثر پرائس کنٹرول مجسٹریٹس حکومت کی بار بار ہدایات کے باوجود غیر فعال چلے آ رہے ہیں، جس پر سیکرٹری انڈسٹریز نے تشویش کا اظہار کرتے ہوئے چاروں اضلاع میں تعینات پرائس کنٹرول مجسٹریٹس کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ موقع پر اشیاء کی قیمتوں کی چیکنگ ’ تاریخ اجراء اور مدت معیاد کے علاوہ کوالٹی کے بارے میں تصاویر لیکر صوبائی کنٹرول روم کو روانہ کریں ،بصورت دیگر ان کے خلاف سخت تادیبی کاروائی عمل میں لائی جائے گی۔