محرم الحرام کے سکیورٹی پلان کر حتمی شکل دیدی گئی

 محرم الحرام کے سکیورٹی پلان کر حتمی شکل دیدی گئی

سرگودھا(سٹاف رپورٹر)سرگودھاسمیت ڈویژن بھر میں محرم الحرام کے سکیورٹی پلان کر حتمی شکل دیدی گئی، آر پی اوسرگودھاڈاکٹر شہزاد آصف کے مطابق سرگودہا ڈویژن میں 5457 مجالس اور 1221 جلوسوں کے انتظامات مکمل کر لیے گئے ہیں۔۔۔

 جبکہ 167 شعلہ بیاں ذاکرین و مقررین کی ضلع بندی اور 108 کی زبان بندی کے احکامات جاری کیے گئے ہیں۔ سکیورٹی کو یقینی بنانے کے لیے سرگودھا میں آرمی کی 7 اور رینجرز کی 10 کمپنیاں تعینات کی جائیں گی۔ ڈویژن بھر میں 5953 مساجد، 631 امام بارگاہوں اور 1735 مدارس کی سکیورٹی مکمل کر لی گئی ہے چاروں اضلاع کی انتظامیہ، پولیس، محکمہ صحت، سول ڈیفنس اور ریسکیو 1122 مکمل طور پر تیار ہیں ۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں