16سالہ نوجوان سوئمنگ پول میں نہاتے ہوئے ڈوب گیا

سرگودھا(سٹاف رپورٹر)90شمالی میں 16سالہ نوجوان سوئمنگ پول میں نہاتے ہوئے ڈوب گیا۔۔۔
بتایا جاتا ہے کہ 4چک کا رہائشی شیرون مسیح دوستوں کے ہمراہ سوئمنگ پول پر نہا رہا تھاکہ گہرے پانی میں غوطے آ جانے سے موقع پر دم توڑ گیا،اطلاع ملنے پر ریسکیو ٹیم نے پہنچ میت نکال کر ضروری کاروائی کے بعد ورثاء کے حوالے کر دی۔