کانگووائرس سے بچاؤ آگاہی مہم کا آغاز
میانوالی (نامہ نگار ، ڈسٹرکٹ رپورٹر)ایڈیشنل ڈائریکٹر لائیوسٹاک ڈاکٹر مطیع السلام کی نگرانی میں محکمہ لائیو سٹاک میانوالی کے۔۔۔
افسران و عملہ نے کانگووائرس سے بچاؤ کے حفاظتی اقدامات اور احتیاطی تدابیر سے متعلق آگاہی کی فراہمی کیلئے مہم کا آغاز کر دیا۔ لائیوسٹاک کے ڈاکٹر نے مختلف مقامات پر فارمر ڈے منعقد کر کے مویشی پال اور بیوپاری حضرات کو کانگو وائرس سے بچاؤ کی احتیاطی تدابیر سے متعلق آگاہی فراہم کی جبکہ محکمہ لائیوسٹاک کی ٹیموں کی جانب سے بیوپاریوں کے باڑوں، مویشی منڈیوں اور بارڈر چیک پوسٹوں پر جانوروں پر چیچڑ مار سپرے بھی کیا جارہا ہے ۔