لوکل گورنمنٹ اور سنگت فاؤنڈیشن کے اشتراک سے خاتون مرکز قائم
میانوالی (نامہ نگار ،ڈسٹرکٹ رپورٹر)میونسپل کمیٹی میانوالی میں لوکل گورنمنٹ اور سنگت فاؤنڈیشن کے اشتراک سے خواتین کی سہولت کے پیش نظر خاتون مرکز قائم کردیا گیا۔
ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو میڈم ساریہ حیدر خان نے فیتہ کاٹ کر سنٹر کا باضابط افتتاح کیا۔ اس موقع پر چیف آفیسر ملک ساجد محمود بھی موجود تھے ۔ چیف آفیسر نے بتایا کہ اگر کسی خاتون کو میونسپل کمیٹی سے متعلقہ شکایت ہو تو اپنی شکایات کا اندراج خواتین سہولت مرکز میں کرا سکتی ہیں۔ مزید اس مرکز میں خواتین کی سہولت کے لئے خاتون سٹاف کو ہی متعین کیا گیا ہے ۔