الیکٹرک بسوں کے روٹس پر موٹرسائیکل رکشے بند

 الیکٹرک بسوں کے روٹس پر موٹرسائیکل رکشے بند

سرگودھا(سٹاف رپورٹر)جدید الیکٹرک بس سروس کے روٹس پر موٹر سائیکل رکشوں پر پابندی عائد کرنیکا فیصلہ کیا گیا ہے ،بائی پاس پر 53 کنال اراضی پر مرکزی بس ٹرمینل تعمیر کیا جا رہا ہے۔۔۔

 جو اس منصوبے کا مرکز ہو گا۔ کمشنر جہانزیب اعوان نے جدید الیکٹرک بس سروس کے منصوبے پر عملدرآمد کے حوالے سے سرگود ھابائی پاس، لاہور روڈ پر بنائے جانے والے مرکزی بس ٹرمینل کی مجوزہ سائٹ کا دورہ کیا اور منصوبے پر پیش رفت کا جائزہ لیا۔ سیکرٹری ریجنل ٹرانسپورٹ اتھارٹی ملک محمد طاہر نے تفصیلی بریفنگ میں بتایا کہ پہلے مرحلے میں سرگود ھا میں چار بڑے روٹس پر 12، 12 الیکٹرک بسیں چلائی جائیں گی، ان روٹس میں سرگودہا سے سلانوالی، ساہیوال، بھلوال اور کوٹ مومن شامل ہیں،ہر الیکٹرک بس میں بیک وقت 80 مسافر سفر کر سکیں گے ، بس کا کرایہ عام بسوں کے مقابلے میں نصف ہوگا، معمر شہریوں، خصوصی افراد اور طلبہ کو بسوں میں مفت سفر کی سہولت دی جائے گی،سیکرٹری آر ٹی اے نے بتایا کہ ہر روٹ پر جدید طرز کے بس اسٹاپس تعمیر کیے جائیں گے ، جہاں مسافروں کے بیٹھنے ، پینے کے صاف پانی، ہوا دار پنکھوں، اور خواتین و مردوں کے لیے علیحدہ بیٹھنے کے انتظامات موجود ہوں گے ۔ یہ بسیں روزانہ صبح 6 بجے سے رات 12 بجے تک سروس فراہم کریں گی، تاکہ شہریوں کو ہر وقت باسہولت سفر میسر آ سکے ۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں