لگتا ہے کہ کاروباری چابیاں حکمرانوں کے حوالے کرنا پڑ ینگی ، عامر سلطان

لگتا ہے کہ کاروباری چابیاں حکمرانوں  کے حوالے کرنا پڑ ینگی ، عامر سلطان

سرگودھا(سٹاف رپورٹر)چو دھری عامر سلطان چیمہ نے کہا ہے کہلگتا ہے کہ کاروباری چابیاں حکمرانوں کے ۔۔۔

 حوالے کرنا پڑ ینگی کیونکہ بڑھتی ہوئی مہنگائی’ بجلی کی قیمتوں میں اضافہ گیس کے میٹر کا کرایہ عوام دشمنی کے مترادف ہے ان حالات میں عوام کیلئے دو وقت کی روٹی کا حصول مشکل ترین بنا دیا گیا ہے سابق رکن قومی اسمبلی نے کہا کہ پاکستان کے عوام بڑھتی ہوئی مہنگائی کے پیش نظر چوری’ ڈکیتی کی وارداتوں سے تنگ آچکے ہیں ۔ایک تو چور ڈاکو عوام کو جینے نہیں دے رہے دوسری طرف بڑھتی ہوئی مہنگائی نے عوام سے دو وقت کی روٹی بھی چھین لی ہے ۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں