وادی سون کو ڈویلپمنٹ سے محروم رکھنا کہاں کی دانشمندی ہے ،ملک ہادی بخش
جوہرآباد(نمائندہ دُنیا)یونین کونسل مردوال کے سابق چیئرمین اور وادی سون کی ہر دلعز یز سیاسی و سماجی شخصیت ملک ہادی بخش اعوان نے کہا ہے کہ۔۔۔
ارباب اختیار بتائیں کہ وادی سون جیسے قدرتی حسن سے مالا مال جنت نظیر علاقے کو ڈویلپمنٹ سے محروم رکھنا کہاں کی دانشمندی ہے ، میڈیا سے بات چیت کے دوران انہوں نے کہا حکمران جماعت تما م مصلحتوں اور سیاسی وابستگیوں کو بالائے طاق رکھ کے اس دلفریب وادی کی ڈویلپمنٹ پر توجہ دے ۔ اس میں علاقہ کے مکینوں اور حکومت دونوں کا فائدہ ہے ۔