مسلح افراد کی جانب سے شہری کے گھر پر فائرنگ ، مقدمہ درج
فیصل آباد(سٹی رپورٹر)مسلح افراد کی جانب سے مبینہ طور پر شہری کے گھر پر فائرنگ کر دی گئی۔
تھانہ غلام محمد آباد کے علاقے ستارہ سپنہ سٹی کے قریب احمد حنیف نامی شہری نے پولیس کو بتایا کہ اس کے گھر پر مسلح افراد کی جانب سے مبینہ طور پر فائرنگ کردی گئی۔ جس سے وہ خوش قسمتی سے محفوظ رہا۔ بعد ازاں ملز م سنگین نتائج کی دھمکیاں دیتے ہوئے موقع سے فرار ہو گئے ۔ پولیس نے مقدمہ درج کرلیا۔