بجلی نادہندگان کیخلاف بلا امتیاز کارروائی جاری ہے ،ایس ڈی او

 بجلی نادہندگان کیخلاف بلا امتیاز کارروائی جاری ہے ،ایس ڈی او

بھیرہ(نامہ نگار )ایس ڈی او فیسکو سردار پور نون محمد عاطف ضیاء نے کہا ہے کہ بجلی چوری ایک قومی جرم ہے۔۔۔

 ، جس سے نہ صرف محکمہ کو بھاری مالی نقصان اٹھانا پڑتا ہے بلکہ عام صارفین بھی شدید مشکلات سے دو چار ہوتے ہیں اس مسئلے کی روک تھام کے لیے فیسکو نے بجلی چوری میں ملوث عناصر کے خلاف سخت کارروائی کا آغاز کر دیا ہے ، صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ بجلی کے بلوں کی بروقت ادائیگی نظام کو مؤثر اور رواں رکھنے کے لیے ناگزیر ہے ، اس سے نہ صرف محکمہ کو سہولت حاصل ہوتی ہے بلکہ صارفین کو بھی بلا تعطل بجلی فراہم کی جا سکتی ہے ۔انہوں نے بتایا کہ نادہندگان کے خلاف بلا امتیاز کارروائی جاری ہے ۔ واجبات کی وصولی کے لیے متعدد صارفین کو نوٹسز جاری کیے گئے ہیں، اور عدم ادائیگی کی صورت میں کنکشن منقطع کیے جا رہے ہیں۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں