چینی مہنگی بیچنے پر 12ریٹیلرز کو جرمانے ،1دکاندار گرفتار

چینی مہنگی بیچنے پر 12ریٹیلرز کو جرمانے ،1دکاندار گرفتار

سرگودھا(سٹاف رپورٹر)ڈپٹی کمشنر کی ہدایت پر پرائس کنٹرول مجسٹریٹس نے چینی کی زائد قیمت وصول کرنے والوں کے خلاف کارروائی کے دوران 13 شکایات پر ایکشن لیا۔۔۔

 12 ریٹیلرز اور ایک ہول سیلر کے خلاف کارروائی کی گئی، ایک دکاندار کو گرفتار کیا گیا جبکہ مجموعی طور پر ایک لاکھ 20 ہزار روپے جرمانہ عائد کیا گیا۔ ڈپٹی کمشنر نے پرائس کنٹرول مجسٹریٹس کو روزانہ کی بنیاد پر فیلڈ میں رہنے ، چینی سمیت دیگر اشیائے ضروریہ کی قیمتوں پر سختی سے عملدرآمد یقینی بنانے ، اور خلاف ورزی پر فوری گرفتاری، بھاری جرمانہ اور ایف آئی آر درج کرنے کی ہدایت کی ہے ۔ انتظامیہ شہریوں سے اپیل کرتی ہے کہ اگر کہیں زائد قیمت، ذخیرہ اندوزی یا مصنوعی قلت کی شکایت ہو تو فوری طور پر اطلاع دیں تاکہ فوری اور مؤثر کارروائی عمل میں لائی جا سکے ۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں