کلورکوٹ،گردونواح میں شدید گرمی ،حبس ،پارہ 46ہوگیا
کلورکوٹ(نمائندہ دنیا)کلورکوٹ اور گردونواح میں شدید گرمی حبس کا راج درجہ حرارت46تک پہنچ گیا، شدید گرمی حبس نے ۔۔
عوام کا بر احال کر دیا، عوام باران رحمت کی دعائیں مانگنے لگے ،تفصیلات کے مطابق کلورکوٹ اور گردونواح میں گزشتہ کئی روز سے شدید گرمی حبس کا راج ہے شدید گرمی حبس نے عوام کا بر احال کر دیا ہے شدید گرمی حبس کیوجہ سے بازاروں سڑکوں پر ہو کاعالم ہے اور درجہ حرات46کو کراس کر رہا ہے شدید گرمی کے ستائے عوام نے اﷲ پاک سے باران رحمت کی دعائیں مانگنا شرو ع کر دی ہیں۔