کندیاں:چکن کی قیمتوں میں اضافہ جاری،600روپے کلوفروخت

کندیاں:چکن کی قیمتوں میں اضافہ جاری،600روپے کلوفروخت

کندیاں (نمائندہ دنیا )چشمہ نواح اور میانوالی میں چکن کی قیمتوں میں مسلسل اضافہ ہو رہا ہے ۔ سرکاری ریٹ لسٹ کی بجائے یہاں چکن 600 روپے فی کلو کے حساب سے فروخت کیا جا رہا ہے ۔

 انسپکٹر مارکیٹ کمیٹی کا کوئی عمل دخل نہیں ہے ، اور نہ ہی ان علاقوں میں سرکاری ریٹ لسٹ آویزاں کی جا سکی ہے ۔ حکومتی نرخوں سے ہٹ کر چکن مافیا کے خود ساختہ ریٹ عوام کے لیے مزید مشکلات کا باعث بن چکے ہیں۔ شہریوں نے کمشنر سرگودھا اور وزیراعلیٰ پنجاب سے درخواست کی ہے کہ وہ کندیاں و میانوالی میں چکن گوشت کی سرکاری نرخوں پر فروخت کو یقینی بنائیں۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں