نوجوانوں کو معلوم ہونا چاہیے کہ یہ آزادی ہمیں طشتری میں نہیں ملی، محمد حسنین شاہ
سرگودھا(سٹاف رپورٹر)نائب صدر ویلفیئر سوسائٹی جنرل بس اسٹینڈ سید محمد حسنین شاہ نے کہا ہے کہ یوم آزادی ہمیں ہماری قوم کی لازوال قربانیوں کی یاددلاتاہے جوہم نے یہ عظیم ملک حاصل کرنے کی جدوجہدمیں دی ہیں۔
تحریک آزادی ہمارے اسلاف ،پیروجواں ، مردوزن کے خون او رعزت وآبرو کی قربانی سے عبارت ہے ۔ ہمارے نوجوانوں کو آگاہ ہونا چاہیے کہ یہ آزادی ہمیں طشتری میں نہیں ملی ۔ لہذا انہیں قوم کا وارث ہونے کے ناطے اس کی سالمیت ، ترقی او راستحکام کیلئے جان جوکھوں سے محنت کرنی چاہیے ۔