کندیاں:غیر قانونی آئل ایجنسیوں کا پھیلاؤ، کسی بڑے سانحے کا خدشہ

 کندیاں:غیر قانونی آئل ایجنسیوں کا  پھیلاؤ، کسی بڑے سانحے کا خدشہ

کندیاں (نمائندہ دنیا) کندیاں شہر اور گردونواح میں قائم غیر قانونی پٹرول، ڈیزل اور دیگر آتش گیر مادوں کی۔۔

 ایجنسیوں سے شہریوں کی زندگیاں خطرے میں پڑ گئی ہیں۔یہ ایجنسیاں نہ صرف شہری آبادی کے بیچ قائم ہیں بلکہ حفاظتی اقدامات کا بھی کوئی انتظام موجود نہیں۔ ان کی وجہ سے پہلے ہی کئی واقعات میں مالی نقصانات اور جانی زخمیوں کی اطلاعات موصول ہو چکی ہیں۔علاقہ مکینوں نے ڈی سی میانوالی سے مطالبہ کیا ہے کہ ان غیر قانونی آئل ایجنسیوں کے خلاف فوری کریک ڈاؤن کیا جائے تاکہ شہریوں کی جان و مال محفوظ بنائی جا سکے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں