ضلع سرگودھا میں کڈنی ہسپتال کی منظوری پر صدر زرداری اور بلاول بھٹو کا شکریہ :ملک بشارت احمد
بھیرہ (نامہ نگار )سیاسی و سماجی رہنما ملک بشارت احمد گھوگھیاٹ نے ضلع سرگودھا میں ایک ارب روپے کی لاگت سے کڈنی ہسپتال کی منظوری پر صدر آصف علی زرداری، چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری کا شکریہ ادا کیا ہے ۔
انہوں نے کہا کہ حلقہ این اے -82 کے عوام کے لیے یہ منصوبہ پاکستان پیپلز پارٹی کے مرکزی سیکرٹری اطلاعات چوہدری ندیم افضل چن کی کوششوں کا نتیجہ ہے جو قابلِ تحسین ہے ۔ان کا کہنا تھا کہ اس ہسپتال سے نہ صرف ضلع سرگودھا بلکہ منڈی بہاؤالدین اور جہلم کے عوام بھی مستفید ہوں گے ، اور یہ حکومت سندھ کا ایک تاریخی فلاحی اقدام ہے ۔