محلہ دربار والا میں چھاپہ،180کلو مضر صحت گوشت برآمد،مقدمہ درج

محلہ دربار والا میں چھاپہ،180کلو  مضر صحت گوشت برآمد،مقدمہ درج

جوہرآباد (نمائندہ دُنیا)پنجاب فوڈ اتھارٹی اور لائیوسٹاک کی مشترکہ ٹیم نے پولیس کے ہمراہ محلہ دربار والا میں اچانک چھاپہ مارا اور حماد علی کی گوشت سٹوریج سائٹ سے 180 کلو گرام مضر صحت گوشت برآمد کر لیا۔

گوشت ایک لاغر، بیمار گائے کا تھا جو انسانی صحت کے لیے خطرناک تھا۔مذکورہ شخص کے خلاف پنجاب اینیملز سلاٹر کنٹرول ترمیمی ایکٹ 2016 کے تحت تھانہ مٹھہ ٹوانہ میں ایف آئی آر درج کروا دی گئی۔ جبکہ برآمد شدہ گوشت کو تلف کر دیا گیا۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں