6 من بدبودار،مضرِ صحت ،کیڑوں والا گوشت برآمد
قائدآباد (نمائندہ دنیا) پنجاب فوڈ اتھارٹی کی بڑی کارروائی، 6 من بدبودار اور مضرِ صحت گوشت برآمد کر لیا گیا۔ تفصیلات کے مطابق فوڈ آفیسر خوشاب، محمد امتیاز نے اپنی ٹیم کے ہمراہ ڈی بلاک میں۔۔۔
واقع ایک مکان پر چھاپہ مارا، کارروائی کے دوران قصاب جنید حسن عرف رنگو کے قبضے سے بدبودار گوشت برآمد ہوا، جس میں زندہ کیڑے بھی پائے گئے ۔محکمہ فوڈ نے مذکورہ گوشت موقع پر ہی پولیس کی موجودگی میں تلف کر دیا۔ پنجاب فوڈ اتھارٹی نے قصاب جنید حسن کے خلاف تھانہ قائدآباد میں مقدمہ درج کرا دیا۔ شہریوں نے محکمہ فوڈ اتھارٹی کی بروقت کارروائی کو سراہا۔ اطلاعات کے مطابق یہ گوشت قائدآباد کے مختلف ہوٹلوں میں سپلائی کیا جا رہا تھا۔