مدرسہ انوارلعلوم کوٹفرید میں جشن آزادی کی تقریب

مدرسہ انوارلعلوم کوٹفرید میں جشن آزادی کی تقریب

سرگودھا(سٹاف رپورٹر)یوم آزادی ہر سال 14 اگست کو پاکستان میں آزادی کے دن کی مناسبت سے منایا جاتا ہے ، یہ وہ دن ہے جب پاکستان 1947ء میں انگلستان سے آزاد ہو کر معرض وجود میں آیا۔

 14 اگست کا دن پاکستان میں سرکاری سطح پر قومی تہوار کے طور پر بڑے دھوم دھام سے منایا جاتا ہے پاکستانی عوام اس روز اپنا قومی پرچم فضاء میں بلند کرتے ہوئے اپنے قومی محسنوں کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں،ان خیالات کا اظہار مدرسہ انوارلعلوم کوٹفرید میں جشن آزادی کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے قاری احمد علی ندیم،پیر عبدالوحید ڈوگر،مولانا عبدلرؤف ڈوگر،ملک عتیق الرحمن،محمد جنید افضل،مفتی ثنا ء اﷲ اورحاجی اورنگ زیب نے کیا ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں