ڈی سی کمپلیکس جوہرآباد میں پرچم کشائی،استحکامِ پاکستان ،شہداء کیلئے دعائیں
جوہرآباد (نمائندہ دُنیا)اسلامی جمہوریہ پاکستان کی 78ویں سالگرہ کے پرمسرت موقع پر ڈی سی کمپلیکس جوہرآباد میں پرچم کشائی کی پروقار تقریب کا انعقاد کیا گیا۔
ڈپٹی کمشنر محترمہ فروہ عامر نے ڈی پی او ڈاکٹر عمارہ شیرازی، اراکینِ اسمبلی، سیاسی اکابرین اور شہریوں کے ہمراہ سبز ہلالی پرچم لہرایا۔اس موقع پر یومِ آزادی کا کیک بھی کاٹا گیا۔ قررین نے اپنے خطاب میں قیام پاکستان کو معرکۂ حق میں حاصل ہونے والی فتحِ مبین قرار دیا۔ اور اس دن کو منفرد انداز میں منانے کے عزم کا اظہار کیا۔تقریب میں ملکی سلامتی، ترقی و خوشحالی، اور افواجِ پاکستان کے شہداء کے درجات کی بلندی کے لیے خصوصی دعا کی گئی اور استحکامِ پاکستان کے لیے شب و روز جدوجہد جاری رکھنے کا عزم دہرایا گیا۔