مسلم لیگ ن شعبہ خواتین کے زیر اہتمام جشن آزادی کیک کاٹنے کی تقریب
سرگودھا(سٹاف رپورٹر) مسلم لیگ ن شعبہ خواتین کے زیر اہتمام مقامی ہوٹل میں یوم آزادی کے حوالے سے کیک کاٹنے کی پروقارتقریب منعقد ہوئی۔۔۔
جس کی صدارت ضلعی صدر زنیرہ رحیم گجر نے کی جبکہ جنرل سیکرٹری شازیہ بانو،سینئر نائب صدر راشدہ پروین، نائب صدر ماہم، کوارڈی نیٹر شازیہ تحسین ،تحصیل صدر بھلوال نصرت بی بی،تحصیل صدر کوٹمومن ارم شہزادی، صدر پی پی 77رخسانہ طاہر ، صدر بھاگٹانوالہ نبیلہ شہزادی سمیت دیگر عہدیداران و کارکنوں کی کثیر تعداد نے شرکت کی ، اس موقع پر زنیرہ رحیم گجر ، شازیہ بانو و دیگر نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ قیام پاکستان ہمارے اسلاف کی لازوال قربانیوں کا ثمر ہے ۔