ڈپٹی کمشنر کا ڈی ایچ کیو ہسپتال کا دورہ، مریضوں کے ساتھ جشنِ آزادی منایا گیا

 ڈپٹی کمشنر کا ڈی ایچ کیو ہسپتال کا دورہ،  مریضوں کے ساتھ جشنِ آزادی منایا گیا

میانوالی (نامہ نگار، ڈسٹرکٹ رپورٹر)یومِ آزادی کے موقع پر ڈپٹی کمشنر خالد جاوید گورائیہ نے ڈسٹرکٹ ہیڈکوارٹر ہسپتال میانوالی کا دورہ کیا۔

انہوں نے ایڈمن بلاک میں پرچم کشائی کی، جس دوران ہسپتال سیکیورٹی کے چاک و چوبند دستے نے قومی پرچم کو سلامی دی۔ڈپٹی کمشنر نے مختلف وارڈز کا معائنہ کیا، مریضوں کی عیادت کی، ان کے ساتھ کیک کاٹا اور مٹھائی و پھل تقسیم کیے ۔اس موقع پر اسسٹنٹ کمشنر میانوالی سلمان قیوم شیخ، ایم ایس ڈی ایچ کیو ڈاکٹر امیر احمد خان، ڈی ایم ایس ڈاکٹر عاصم، اے ایم ایس ڈاکٹر ذیشان ملک، اسسٹنٹ ڈائریکٹر میڈیکل سوشل سروسز یونٹ عرفان عباس، انجمن بہبودِ مریضاں کے عہدیداران ملک عبید ایڈووکیٹ، عمر دراز شیروانی اور کالج آف نرسنگ کی طالبات بھی موجود تھیں۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں