ذخیرہ اندوزی ، چینی بحران جاری ، شہری پریشان

ذخیرہ اندوزی ، چینی بحران جاری ، شہری پریشان

سرگودھا(سٹاف رپورٹر)سرگودھا اور گرد ونواح میں چینی کے بحران میں تاحال کمی نہیں آسکی ،شہریوں کا کہنا ہے کہ جب سے حکومت نے چینی کا ریٹ کم ہوا ہے۔۔۔

 اسوقت سے چینی کا حصول مشکل ہوگیا ہے پہلے چینی180روپے فی کلو آسانی سے مل جاتی تھی اب 220روپے میں بھی مشکل سے مل رہی ہے ، ذرائع کے مطابق چینی کی قیمتوں میں غیر قانونی اضافہ کر کے سٹہ باز اربوں روپے کماچکے ہیں اوریہ سلسلہ اب بھی جاری ہے حکومت کی جانب سے مقرر ہ ریٹ پر چینی کی فروخت میں یہ مافیا سب سے بڑی رکاوٹ بنا ہوا ہے ، کیونکہ مافیا میں شامل عناصر نے وسیع پیمانے پر سٹہ بازی کے ذریعے چینی خرید کر ذخیرہ کر رکھی ہے اور چھوٹے ڈیلرز کو یہ تاثر دیا جا رہا ہے کہ چونکہ چینی مہنگی خریدی گئی اس کیلئے حکومتی نرخوں پر فروخت نہیں کر سکتے ، اور مہنگے داموں فروخت کرنے پر بضد ہیں، اس ضمن میں کمشنر سرگودھا کی جانب سے سرگودھا سمیت چاروں اضلاع میں حالیہ کریک ڈاؤن کے دوران چھوٹے ڈیلرز پر ہاتھ ڈالے گئے مگر بڑے سٹہ بازار جن کی تعداد 43بتائی جاتی ہے کے خلاف کوئی ایکشن نہیں ہو سکا،ریل بازار،لیاقت مارکیٹ، فروکہ، شاہ نکڈر،دودہ، بھلوال، جھاوریاں، بھاگٹانوالہ، سیال موڑ،اسی طرح خوشاب ، میانوالی اور بھکر کے مختلف علاقوں میں ایک کلو چینی لائنوں میں لگ کرمل رہی ہے ،دکانداروں کا کہنا ہے لائنوں میں کھڑا ہو نا پڑتا ہے جس سے وقت کا ضیاع اور بچت بھی کم ہے اگر تھوڑی مہنگی بیچتے ہوئے پکڑے جانے پربھاری جرمانہ دینا پڑتا ہے ،اور اگر کوٹہ دو بوری کا ہے کہ ایک دی جاتی ہے دوسری جانب انتظامیہ کا کہنا ہے کہ سرگودھا میں چینی کا کوئی بحران نہیں جو دکاندار مہنگی بیچے اس کی رپورٹ انتظامیہ کو دیں اس کے خلاف ایکشن لیا جائے گا۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں