جہانزیب اعوان کا اچانک میونسپل کارپوریشن کے دفتر کا معائنہ
سرگودھا (سٹاف رپورٹر)کمشنر سرگودھا/بلدیہ ایڈمنسٹریٹر ملک جہانزیب اعوان نے گزشتہ روز اچانک میونسپل کارپوریشن سرگودھا کے دفتر کا معائنہ کیا انہوں نے تبدیل ہونے والے ملازمین کی۔۔۔
حاضری چیک کرنے کے ساتھ ساتھ بلڈنگ برانچ کا بھی معائنہ کیا اورکہا کہ ملازمین کو آنیوالے سائلوں کے ساتھ خندہ پیشانی سے پیش آئیں اور انکے جائز کاموں کو ترجیح بنیادوں میں کریں سستی غفلت اور کرپشن کی شکایت ملنے پر اس اہلکار کے خلاف پیڈا ایکٹ کے تحت کارروائی کی جائے گی کمشنر سرگودھا نے عوامی شکایات پر میونسپل آفیسر پلاننگ ملک فیصل کولاہور محکمہ میں رپورٹ کرنے اور ان کی جگہ میونسپل آفیسر سروسز حامد نواز کو اضافی چار دے دیا حامد نواز کے پاس میونسپل آفیسر سروسز انفراسٹرکچر کا بھی چارج ہے اس طرح بیک وقت ان کے پاس تین سیٹیں ہو گئی ہیں ۔