سوشیو اکنامک رجسٹری کے تحت گھر گھر سروے کا آغاز

سوشیو اکنامک رجسٹری کے تحت گھر گھر سروے کا آغاز

شاہ پور (نمائندہ دنیا)پنجاب حکومت کی ہدایت پر پنجاب سوشیو اکنامک رجسٹری (PSER) کے تحت تحصیل شاہ پور میں گھر گھر سروے کا آغاز کر دیا گیا ہے ۔ اس سروے کے ذریعے مستحقین کی شناخت ممکن ہو سکے گی اور۔۔۔

 ڈیٹا جمع کرنے میں سہولت ملے گی۔ یہ بات اسسٹنٹ کمشنر شاہ پور عابد ممتاز خان نے پنجاب سوشیو اکنامک رجسٹری کے عملے کے ساتھ ایک اجلاس میں کہی۔اسسٹنٹ کمشنر نے تحصیل شاہ پور کے لیے اسسٹنٹ ڈائریکٹر لوکل گورنمنٹ چوہدری اجمل منیر کو فوکل پرسن نامزد کر دیا۔ انہوں نے کہا کہ اس سروے میں شہری و دیہی علاقوں کے ہر خاندان کے معاشی و سماجی حالات کا ریکارڈ مرتب کیا جا رہا ہے تاکہ مستحق افراد کو حکومتی فلاحی پروگراموں میں شامل کیا جا سکے ۔ سروے کا بنیادی مقصد مستحق خاندانوں کی درست شناخت اور حکومتی وسائل کی شفاف تقسیم ہے ۔اجلاس میں اسسٹنٹ ڈائریکٹر لوکل گورنمنٹ چوہدری اجمل منیر، چیف آفیسر مبشر کلیم گل، ایس ایچ او رانا عاصم اور رانا عبدالخالق بھی موجود تھے ۔تحصیل سپروائزر ملک عمران حیدر نتھوکہ نے بتایا کہ یہ ڈیٹا احساس پروگرام، ہیلتھ کارڈ، تعلیمی وظائف اور دیگر فلاحی اقدامات کو مزید بہتر اور مؤثر بنانے میں مددگار ثابت ہوگا۔تحصیل مانیٹرنگ آفیسر حکیم عبدالواحد نے کہا کہ اس سروے سے غریب اور نادار خاندانوں کو براہِ راست حکومتی ریلیف فراہم کیا جا سکے گا، جس سے عوامی مسائل میں نمایاں کمی آئے گی۔ انہوں نے کہا کہ یہ اقدام عوامی فلاح کے لیے نہایت اہم ہے ، اور شہریوں کو چاہیے کہ وہ سروے ٹیموں سے بھرپور تعاون کریں تاکہ ڈیٹا زیادہ مستند اور جامع ہو۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں