تحصیل بھیرہ اور گرد و نواح میں صفائی کے انتظامات بہتر بنائے جا رہے ہیں، رانا معصوم الرحمٰن
بھیرہ (نامہ نگار)وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کے ستھرا پنجاب ویژن کو عملی جامہ پہنانے کے لیے تحصیل بھیرہ اور گرد و نواح میں صفائی و ستھرائی کے انتظامات تیزی سے بہتر بنائے جا رہے ہیں۔۔۔
، تاکہ عوام کو صاف ستھرا ماحول، صحت مند فضا اور بہتر معیارِ زندگی فراہم کیا جا سکے ۔یہ بات \"ستھرا پنجاب پروگرام\" تھانہ میانی کے کوآرڈینیٹر رانا معصوم الرحمٰن نے بھیرہ پریس کلب (رجسٹرڈ) کے وفد سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے کہی۔انہوں نے مزید کہا کہ میانی سمیت پورے علاقے میں یہ پروگرام بلا تفریق جاری ہے ، انہوں نے عوام سے اپیل کی کہ وہ حکومتی اقدامات میں بھرپور تعاون کریں، کھلے مقامات پر کچرا پھینکنے سے گریز کریں اور صفائی کو اپنا دینی و قومی فریضہ سمجھیں۔