پنجاب ایسڈ کنٹرول ایکٹ 2025 پر سختی سے عملدرآمدکا حکم
سرگودھا(سٹاف رپورٹر)صوبائی حکومت کی طرف سے تیزاب کی فروخت کے حوالے سے جاری پنجاب ایسڈ کنٹرول ایکٹ 2025 پر سختی سے عملدرآمدکے احکامات جاری کر دیئے گئے۔۔۔
اس ضمن میں محکمہ داخلہ حکومت پنجاب کی جانب سے سرگودھا سمیت تمام اضلاع کے ڈپٹی کمشنرز کو جاری ہدایت نامہ میں کہا گیا ہے کہ پنجاب ایسڈ کنٹرول ایکٹ 2025 صوبائی اسمبلی پنجاب نے 22 اپریل 2025 کو منظور کیا، اور پنجاب گزٹ میں 2 مئی 2025 کو شائع ہوا۔ ایکٹ کی دفعہ 2(n) کے مطابق، ڈپٹی کمشنر لائسنسنگ اتھارٹی ہے یہ ایکٹ ڈپٹی کمشنرز کو تیزاب کی فروخت سے متعلق کاروبار کو اس کی لائسنسنگ، معائنہ، معطلی، ضبطگی اور سزا کے حوالے سے ریگولیٹ کرنے کا اختیار دیتا ہے ،اس ضمن میں ڈپٹی کمشنرز کو ہدایت کی گئی ہے کہ حکومتی گائیڈ لائن پر سختی سے عملدرآمد کروایا جائے ۔