پاکستان اور سعودی عرب میں دفاعی معاہدہ عالم اسلام کیلئے بڑی خوشخبری:رضوان مختار رندھاوا

پاکستان اور سعودی عرب میں  دفاعی معاہدہ عالم اسلام کیلئے بڑی  خوشخبری:رضوان مختار رندھاوا

خوشاب(نمائندہ دُنیا )سابق مشیر وزیر اعلیٰ پنجاب چوہدری رضوان مختار رندھاوا نے کہا ہے کہ دو مسلم ممالک پاکستان اور سعودی عرب کے مابین دفاعی معاہدہ پاکستانی عوام کی حرمین شریفین کے ساتھ والہانہ عقیدت کا مظہر ہے۔۔۔

 یہ ایمان کے ساتھ جڑا ہوا یہ عظیم معاہدہ عالم اسلام میں ایک پڑیہ تبدیلی کا پیش خیمہ ثابت ہو گا ، وہ اپنی رہائش گاہ چک نمبر47ایم بی میں میڈیا سے بات چیت کر رہے تھے ، انہوں نے کہا کہ اس عظیم معاہدے کے ذریعے پاکستان کے سعودی عرب کے ساتھ کئی دہائیوں پر محیط برادرانہ تعلقات کو عمل شکل دی گئی جو عالم اسلام کیلئے ایک بڑی خوشخبری ہے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں