بھیرہ :ستھرا پنجاب پروگرام سے صفائی کے نظام میں نمایاں بہتری
بھیرہ (نامہ نگار)وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کے ستھرا پنجاب پروگرام کے تحت ویسٹ مینجمنٹ کمپنی تحصیل بھیرہ میں صفائی ستھرائی کے نظام کو بہتر بنانے کے لیے بھرپور اقدامات کر رہی ہے۔
یہ بات انچارج مانیٹرنگ کمیٹی ستھرا پنجاب تحصیل بھیرہ ظفر اقبال بھٹی اور ملک محمد علی کھلان نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہی۔انہوں نے کہا کہ علاقے میں صفائی کے نظام میں پہلے کے مقابلے میں نمایاں بہتری آئی ہے جبکہ عوامی شکایات کا بھی بروقت ازالہ کیا جا رہا ہے ۔ ان کا کہنا تھا کہ ہر شہری کا فرض ہے کہ وہ صفائی کے عملے کے ساتھ بہتر رویہ اختیار کرے اور کوڑا کرکٹ مخصوص ڈرموں میں ڈالے تاکہ اسے آسانی سے ڈمپنگ پوائنٹ تک منتقل کیا جا سکے ۔ظفر اقبال بھٹی اور ملک محمد علی کھلان نے عوام کو صاف ستھرا ماحول فراہم کرنے پر وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کا شکریہ ادا کیا۔