ٹک ٹاکر ’’تھل کی شہزادی‘‘کے قتل کا ملزم ناکافی شہادتوں پر بری

ٹک ٹاکر ’’تھل کی شہزادی‘‘کے قتل کا ملزم ناکافی شہادتوں پر بری

خوشاب(نمائندہ دُنیا ) ایڈیشنل سیشن جج نورپور خالد اقبال خان نے ٹک ٹاکر کے مشہور مقدمہ قتل میں ملوث ملزم محمد بلال کو ناکافی شہادتوں کی بنا پر باعزت بری کر دیا۔ محمد بلال پر الزام تھا۔۔۔۔

 کہ اس نے تھل کی شہزادی کے نام پر ٹکٹ ٹاک چلانے والی اپنی کزن مسماۃ اقراء کو غیرت کی بنا پر مئی 2025ء میں قتل کیا تھا۔ ملزم کے خلاف پولیس کی مدعیت میں مقدمہ درج کر کے بعد از تفتیش چالان فاضل عدالت میں پیش کیا گیا تھا۔ مقدمہ کی سماعت کے دوران استغاثہ شہادتیں پیش نہ کر سکا جس پر فاضل عدالت نے ملزم کو باعزت بری کیا ۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں