اندرون شہر منی ٹرین چلانے کی ابتدائی منظوری دیدی گئی
سرگودھا(سٹاف رپورٹر)حکومت پنجاب نے سرگودھا کے شہریوں کو سستی اورمعیاری سفری سہولتیں فراہم کرنے کے لئے اندرون شہر اورنج ٹرین کی طرز پرمنی ٹرین چلانے کی ابتدائی منظوری دیتے ہوئے۔۔۔
فزیبلٹی رپورٹ تیار کرنے کے لئے 21کروڑ روپے مختص کر دیئے گئے اس منصوبے کی تکمیل سے شہر میں ٹریفک کا دباؤکم ہوگادیہاڑی دار طبقہ طلبہ سیرو تفریح کے لئے جانے والوں کو سستی سفری سہولت ملے گی منصوبہ پنجاب ماس ٹرانزٹ اتھارٹی کی نگرانی میں ہوگا جبکہ حکومت نے ڈویژن بھر میں بہتری سہولت کے ٹرانسپورٹ کے 3منصوبوں کے لئے 1ارب 75کروڑ60لاکھ کے فنڈبھی مختص کر دیئے ہیں،ذرائع کا کہنا ہے کہ منصوبوں کے اجراء کیلئے اعلی سطحی ٹیمیں تشکیل دی گئی ہیں جن میں متعلقہ شعبوں کے ماہرین شامل ہیں جو کہ ضلع کا دورہ کر کے زمینی حقائق کے مطابق اپنی رپورٹ مرتب کرکے حکومت کو ارسال کرینگے ، اس حوالے سے مقامی انتظامیہ کو بھی سفارشات مرتب کرنے اور ٹیموں سے تعاون کی ہدایت کی گئی ہے اور توقع ہے کہ آئند ہ مالی سال کے ساتھ ہی ان منصوبوں پر عملدرآمد شروع ہو جائے ۔