واسا افسروں کی عدم توجہ،شہر میں پینے کے پانی کی قلت
سرگودھا(سٹاف رپورٹر)واسا سرگودھا کے افسران کی مبینہ عدم توجہ کے باعث شہر میں پینے کے پانی کی قلت پیدا ہونا شروع ہوگئی ہے شہریوں کا کہنا ہے کہ۔۔۔
چند دنوں سے پینے کا پانی بروقت نہیں آرہا ہے جس کی وجہ سے دشواری پیش آرہی ہے جبکہ واسا حکام کا کہنا ہے کہ پینے کے پانی کی سپلائی میں بہتری کے لیے متعدد ٹیوب ویلوں کو فعال کردیا گیا ہے محکمہ فیسکو کی جانب سے غیر اعلانیہ بجلی کی بندش کی وجہ سے پینے کے پانی کی سپلائی متاثر ہو رہی ہے ،جلد صورتحال پر قابو پا لیا جائے گا۔