بازار میں لڑکیوں کی ویڈیوز بنانے والے کئی ٹک ٹاکرز گرفتار
چھپ کر ویڈیو بناتے تھے ،طالبات کو ہراساں کرنے والے بھی پکڑے گئے
کالاباغ ( نمائندہ دنیا ) گورنمنٹ گرلز ہائی سکول کالاباغ کے راستے پرآوارہ اور اوباش نوجوانوں اورمین بازار میں لڑکیوں کی ویڈیوز بنانے والے ٹک ٹاکرز کے خلاف کالاباغ پولیس کا گھیرا تنگ ،متعدد ٹک ٹاکر گرفتار کر لئے گئے ، تفصیلات کے مطابق عوامی شکایات پر کالاباغ پولیس نے ان تمام ٹک ٹاکرز اور لڑکیوں کے سکول کے راستے پر آوارہ اوراوباش لڑکوں کے خلاف قانونی کاروائی شروع کر دی ہے جو مین بازار کالاباغ میں لڑکیوں کی چھپ کر ٹک ٹاک بناتے ہیں اور گورنمنٹ گرلز ہائی سکول کے راستے پرآوارہ نوجوانوں نے ڈیرے ڈال رکھے تھے جس سے طالبات ہراسانی کا شکار تھیں۔