دھند میں غیر محتاط ڈرائیونگ نقصان کا باعث :ٹریفک پولیس

دھند میں غیر محتاط ڈرائیونگ نقصان کا باعث :ٹریفک پولیس

سرگودھا(سٹاف رپورٹر)ٹریفک پولیس ایجوکیشن یونٹ حکام نے کہا ہے کہ موسم سرما کی آمد کے ساتھ میدانی علاقوں کی دھند میں اضافہ ہوجاتا ہے جس کے باعث ٹریفک کی روانی متاثر ہوتی ہے

اس دوران غیر محتاط ڈرائیونگ نقصان کا باعث بنتی ہے اس لیے ضروری ہے کہ دھند میں ڈرائیونگ کے دوران حفاظتی تدابیر پر سختی سے عمل کریں تاکہ ٹریفک حادثات سے بچا جاسکے ۔ دھند کے دوران حفاظتی تدابیر پر عملدرآمد کو یقینی بنانے کیلئے بھرپور اقدامات کیے جارہے ہیں اور آگاہی مہم شروع کر دی گئی ہے اور اسکے ساتھ ساتھ بار بار خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف قانونی کاروائی بھی عمل میں لائی جارہی ہے ۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں