کار کی ٹکر لگنے سے موٹر سائیکل سوار بھائی بہن زخمی

کار کی ٹکر لگنے سے موٹر سائیکل  سوار بھائی بہن زخمی

سرگودھا(سٹاف رپورٹر)تیز رفتار کار کی ٹکر لگنے سے موٹر سائیکل سوار بھائی بہن زخمی ہو گئے شاہ پور کا احتشام اپنی۔۔

 بہن لائبہ کو پیپر دلوانے کے لیے گورنمنٹ انبالہ کالج کوٹ فرید روڈ آ رہا تھا کہ لڈے والا کے قریب ایک تیز رفتار کار نے ان کے موٹر سائیکل کو ٹکر مار دی جس کے نتیجے میں دونوں شدید زخمی ہو گئے زخمیوں کو ہسپتال منتقل کر دیا گیا جبکہ پولیس نے کار ڈرائیور جو کہ موقع سے فرار ہو گیا کہ خلاف مقدمہ درج کر لیا۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں