ڈی جی ایکسائز کی گاڑیوں کے ٹوکن ٹیکس کیلئے 31دسمبر ڈیڈ لائن

ڈی جی ایکسائز کی گاڑیوں کے ٹوکن ٹیکس کیلئے 31دسمبر ڈیڈ لائن

پولیس، صحت، محکمہ آبپاشی سمیت صوبہ کے مختلف محکموں کی گاڑیوں کا ٹیکس نہیں دیا گیا

سرگودھا (سٹاف رپورٹر) ڈی جی ایکسائز پنجاب نے سرگودھا سمیت صوبہ بھر کے سرکاری محکموں کو مراسلہ جاری کیا ہے کہ وہ اپنی گاڑیوں کے ٹوکن ٹیکس 31 دسمبر تک جمع کروائیں، وگرنہ ان کے خلاف قانون کے مطابق کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔مراسلے کے مطابق محکمہ تعلیم، ریسکیو 1122، پولیس، محکمہ صحت، محکمہ آبپاشی سمیت صوبہ بھر کے مختلف محکموں کی دو ہزار سے زائد گاڑیوں کا ٹوکن ٹیکس ادا نہیں کیا گیا، جس پر ڈی جی ایکسائز نے ہدایت جاری کی ہے کہ تمام محکمے مقررہ تاریخ تک ٹوکن ٹیکس جمع کروائیں۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں