ارم حامد حمید کی سکولز کی کارکردگی پر کڑی نظر رکھنے کی ہدایت

ارم حامد حمید کی سکولز کی کارکردگی پر کڑی نظر رکھنے کی ہدایت

تعلیم کے معیار کو بہتر بنانے کیلئے کوئی کوتاہی یا غفلت برداشت نہیں کی جائیگی

سرگودھا (سٹاف رپورٹر) مسلم لیگ ن کی خاتون رکن قومی اسمبلی ارم حامد حمید نے سی ای او ایجوکیشن کلثوم منشاء اور ان کے سٹاف سے ملاقات کر کے تعلیمی اداروں میں معیار تعلیم اور سکولز کی موجودہ صورتحال پر بریفنگ حاصل کی۔اس موقع پر ارم حامد حمید نے کہا کہ سکولوں میں تعلیمی نظام کو بہتر بنانے اور طلباء و طالبات کو دی جانے والی سہولیات پر کڑی نظر رکھنا لازمی ہے ۔ انہوں نے واضح کیا کہ حکومت نظام تعلیم کو بہتر بنانے پر خصوصی توجہ دے رہی ہے اور کسی کوتاہی یا غفلت کو برداشت نہیں کیا جائے گا۔اِرم حامد حمید نے سی ای او کلثوم منشاء کو ہدایت کی کہ وہ سکولز کے سرپرائز وزٹ کر کے کارکردگی پر مسلسل نظر رکھیں اور تعلیمی معیار کو بلند رکھنے کے لیے مؤثر اقدامات کریں۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں