دھند کی وجہ سے ٹریفک کی روانی متاثر، بچے بیمار ہونے لگے

دھند کی وجہ سے ٹریفک کی روانی متاثر، بچے بیمار ہونے لگے

والدین اپنے بچوں کی صحت کا خاص خیال رکھیں اور احتیاط کریں :ڈاکٹر

سرگودھا (سٹاف رپورٹر) شہر اور گردونواح میں ہفتہ کی صبح دھند کی وجہ سے ٹریفک کی روانی میں مشکلات کا سامنا رہا، جبکہ خشک سردی کے اثرات سے بچے نزلہ، زکام، کھانسی اور گلے کی دیگر بیماریوں میں مبتلا ہونے لگے ۔ڈاکٹروں کا کہنا ہے کہ حالیہ دھند اور خشک سردی کی وجہ سے شہریوں میں بیماریاں پھیل رہی ہیں، خصوصاً بچے اس سے زیادہ متاثر ہو رہے ہیں۔ طبی ماہرین نے والدین کو ہدایت کی ہے کہ وہ اپنے بچوں کی صحت کا خاص خیال رکھیں اور زیادہ احتیاط کریں۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں