ملز موں سے نقدی، زیورات ، مویشی چھینے جانے کے مقدمات

ملز موں سے نقدی، زیورات ، مویشی چھینے جانے کے مقدمات

بشیر کالونی کے ساحل کے گھر سے 20 لاکھ روپے مالیت کے زیورات چوری

سرگودھا (سٹاف رپورٹر)ڈکیتی اور چوری کی مختلف وارادتوں کے دوران شہر کے متعدد علاقوں میں وارداتیں ہوئیں، جن میں پولیس نے مقدمات درج کر لیے ہیں۔بتایا گیا ہے کہ 130 شمالی کے قریب دو نامعلوم ڈاکوؤں نے گن پوائنٹ پر فیضان اقبال سے موٹر سائیکل، نقدی اور موبائل چھین لیا۔ بشیر کالونی کے ساحل کے گھر سے 20 لاکھ روپے مالیت کے زیورات، رفیع پارک کے محمد وقاص کے گھر سے آٹھ لاکھ روپے کا گھریلو سامان، اور ساہیوال کے حسن رضا کے گھر سے ساڑھے چار لاکھ روپے کا مال و زر چوری کیا گیا۔اسی طرح، 21 جنوبی سے محمد اسلم، 93 شمالی سے محمد عدنان، 80 جنوبی سے نثار احمد کی موٹر سائیکلیں، اور کوٹ مومن کے محمد طارق کے ڈیرہ سے قیمتی مویشی بھی چوری کر لیے گئے ۔ پولیس نے شکایات کے مطابق مقدمات درج کر کے تحقیقات شروع کر دی ہیں۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں