کیتھولک چرچ بلوخیل روڈ میانوالی میں موک ایکسرسائز
میانوالی (نامہ نگار)کیتھولک چرچ بلوخیل روڈ میانوالی میں موک ایکسرسائز کا انعقاد،وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز کے۔۔۔
خصوصی احکامات کی روشنی میں ڈی پی او میانوالی کیپٹن ریٹائرڈ رائے محمد اجمل کی ہدایات پر ایس ایچ او تھانہ سٹی سب انسپکٹر لیاقت رسول خان کی زیر قیادت کیتھولک چرچ بلوخیل روڈ میں موک ایکسرسائز کا انعقاد کیا گیا۔موک ایکسرسائز میں میانوالی پولیس و ایلیٹ سمیت سی ٹی ڈی، اسپیشل برانچ اور ریسکیو 1122 کے افسروں و اہلکاروں نے شرکت کی۔