محکمہ تعلیم خوشاب کی کارکردگی کا جائزہ لینے کیلئے اجلاس
خوشاب(نمائندہ دُنیا)محکمہ تعلیم ضلع خوشاب کی کارکردگی کا جائزہ لینے کیلئے ڈپٹی کمشنر ڈاکٹر جہانزیب حسین لابر کی زیر صدرات اہم اجلاس۔۔۔
، اجلاس میں ڈی ای او سیکنڈری ایجوکیشن، ڈی ای اوایلیمینٹری ایجوکیشن(مرد و خواتین) سمیت محکمہ تعلیم خوشاب کے تمام متعلقہ افسر شریک تھے ، اس دوران ڈی اے ای خوشاب نے بریفنگ دی، محکمہ تعلیم کے انتظامی امور پر تبادلہ خیال کیا گیا اور اس کی بہتری کیلئے تجاویز و سفارشات پیش کی گئیں،ڈپٹی کمشنر خوشاب نے محکمہ تعلیم کے افسران کو ہدایت کی کہ ضلع خوشاب میں تعلیمی معیار کو بہتر بنانے کیلئے ، نظم و ضبط برقرار رکھتے ہوئے طلبہ کو بہتر سہولیات کی فراہمی یقینی بنائیں۔